ملتان۔21اپریل (اے پی پی):شاعرمشرق مفکر پاکستان ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کے 84 ویں یوم وفات کے موقع پرچائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو میں تقریب کا اہتمام کیاگیا۔
اس موقع پر علامہ اقبال کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اوردعائیہ تقریب کااہتمام کیا گیا۔ جس میں سٹاف اورادارے میں مقیم بچوں نے شرکت کی۔اس موقع پر نوید مختار نے شاعر مشرق کی زندگی کے پہلووں پرروشنی ڈالی۔دریں اثناء نامورماہرتعلیم پروفیسرعنایت علی قریشی نے کہا کہ نوجوان نسل کوعلامہ اقبال کے پیغامات سے آگاہی دلانابےحد ضروری ہے۔
علامہ محمد اقبال پاکستان کے تعلیمی نصاب کاحصہ ہیں۔لہذا طلبہ و اساتذہ کو چاہیے کہ وہ اقبالیات کا مطالعہ کریں اورشاعر مشرق مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کا پیغام گھرگھر پہنچائیں۔اس کے علاوہ ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان اورمقامی کالج کے زیراہتمام بھی شاعرِ مشرق ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب اہتمام کیاگیا۔