لاہور۔31جنوری (اے پی پی):لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی تین کوچز شاہدرہ ریلوے سٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر بند ہے۔ریلوے افسران اور عملہ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نےبوگیوں کے پٹڑی سے اترنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔