- Advertisement -
شام، محصور قصبوں سے زخمی شہریوں کا انخلا شروع
دمشق ۔ 22 اپریل (اے پی پی) امدادی اداروں نے اقوامِ متحدہ کی مدد سے شام کے محصور قصبات سے پانچ سو زخمی افراد کے انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے۔ان میں سے نصف کا تعلق ایسے قصبوں سے جو شامی افواج اور اس کے حمایت یافتہ گروپوں کے محاصرے میں ہیں جبکہ باقی کا تعلق باغیوں کے زیرِ محاصرہ علاقوں سے ہے۔اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق شام میں اس وقت تقریباً 5لاکھ لوگ اپنے اپنے علاقوں میں محصور ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=2087
- Advertisement -