دمشق۔ 22 مئی (اے پی پی) شام کے شہر حمص کے علاقے الوعر سے اپوزیشن جنگجوو¿ں اور ان کے خاندانوں کو لے جانے والی بسوں کا آخری دستہ بھی کوچ کر گیا۔العریبہ ٹی وی کے مطابق بسوں کے آخری دستے کے کوچ کرنے کے ساتھ ہی بشار کی فوج نے 2011ءکے بعد پہلی مرتبہ حمص شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔الوعر کے علاقے سے نکلنے والی آخری کھیپ تقریبا 3 ہزار افراد پر مشتمل تھی جن میں 700 کے قریب جنگجو اور ان کے اہل خانہ شامل ہیں۔