شامی بحران کے سیاسی حل کی کوششیں جاری رکھیں گے، سعودی عرب

100
شامی بحران کے سیاسی حل

ریاض ۔18ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نےکہا ہے کہ وہ شام بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھیں گے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی برائے شام گیئر پیڈرسن سے نیویارک میں اقوام متحدہ میں مملکت کے مستقل مندوب کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم شام کی وحدت، سالمیت، سلامتی، استحکام اور عرب وابستگی کو برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔ملاقات کے دوران انہوں نے شام بحران کے سیاسی حل میں پیش رفت اور جدہ میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس کے نتائج سمیت اس سلسلے میں مملکت اور اقوام متحدہ کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پرنیویارک میں اقوام متحدہ میں مملکت کے مستقل نمائندے ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل اور وزارت خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداؤد بھی موجود تھے