لندن ۔ 5 جون (اے پی پی) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شامی جنگ کے تناظر میں امریکا، برطانیہ اور فرانس پر شدید الزامات عائد کئے ہیں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کی اس تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد کے رقہ شہر پر کئے جانے والے حملوں میں سینکڑوں عام شہری مارے گئے …
شامی شہر رقہ پر امریکی، برطانوی اور فرانسیسی حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل

مزید خبریں
لندن ۔ 5 جون (اے پی پی) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شامی جنگ کے تناظر میں امریکا، برطانیہ اور فرانس پر شدید الزامات عائد کئے ہیں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کی اس تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد کے رقہ شہر پر کئے جانے والے حملوں میں سینکڑوں عام شہری مارے گئے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے۔ رقہ دہشت گرد تنظیم داعش کا گڑھ تصورکیا جاتا تھا۔ ایمنسٹی کے مطابق یہ حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔ بیان کے مطابق امریکا نے خاص طور پر گنجان آباد علاقوں میں اندھا دھند بمباری کی۔ ایمنسٹی نے ان واقعات کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔








