دمشق ۔ 23 جنوری (اے پی پی) شامی صدر بشار الاسد کے ساتھ رواں ماہ کی 18 تاریخ کو طے پانے والے ایک معاہدے کے مطابق روس شام کے صوبے طرطوس میں اپنے بحری اڈے کی توسیع کرے گا۔العریبہ ٹی وی کے مطابق یہ بات روسی میڈیا نے شامی حکومت اور روس کے درمیان معاہدے کی شقیں بیان کرتے ہوئے بتائی۔معاہدے کی ایک شق میں ایک خفیہ شق کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جس کے تحت شامی حکومت اور روس اس سے متعلق کوئی تفصیل ظاہر نہیں کریں گے۔شق کے مطابق فریقین معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق معلومات کو خفیہ رکھنے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کرین گے۔