شامی صدر کی برطرفی میرا ایجنڈا نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

123

واشنگٹن ۔ 13 نومبر (اے پی پی) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد کی برطرفی ان کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔وال اسٹریٹ جنرل کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کی ساری توجہ داعش کے خلاف جنگ پر مرکوز ہے صدر بشار اسد کی برطرفی پر نہیں۔