شامی صوبے درعا میں طاقت ور بم دھماکا، 23 شامی باغی ہلاک

93

دمشق ۔ 12 اگست (اے پی پی) شامی صوبے درعا میں حکومت مخالف جنگجووں کے ہیڈکوارٹر کے قریب ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم 23 باغی ہلاک ہو گئے ۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ جمعہ اورہفتہ کی درمیانی شب ایک خودکش بمبار کے ذریعے جیش الاسلام نامی باغی گروپ کے ایک اجلاس کے وقت کیا گیا جس میں 23 باغی ہلاک ہو گئے