28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںشامی عوام کو آزاد اور جمہوری مستقبل کے قیام میں مدد فراہم...

شامی عوام کو آزاد اور جمہوری مستقبل کے قیام میں مدد فراہم کریں گے،جرمنی

- Advertisement -

برلن۔15مئی (اے پی پی):جرمنی نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر شام کے عوام کو اپنے وطن کی ازسرِنو تعمیر اور ایک آزاد و جمہوری مستقبل کے قیام میں مدد فراہم کرے گا۔

العربیہ اردو کے مطابق جرمن وزارتِ خارجہ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ جرمنی شام میں عبوری حکومت کے قیام کے بعد سے مالیات، نقل و حمل اور توانائی کے شعبوں میں عائد پابندیوں کے خاتمے کی حمایت کرتا رہا ہے۔ بیان میں جرمنی کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کا خیرمقدم کیا گیا جس میں انہوں نے شام پر عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

- Advertisement -

جرمنی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ شامی حکومت کے ساتھ مل کر شام میں معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لئے کام کرتا رہے گا تاکہ ایک پائیدار معاشی بحالی ممکن بنائی جا سکے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ شام میں سیاسی انتقالِ اقتدار کا عمل جامع اور سب کو شامل کرنے والا ہونا چاہیے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597230

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں