34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںشامی فضائی کمپنی سیریئن ایئرلائنز کا متحدہ عرب امارات کے لیے براہِ...

شامی فضائی کمپنی سیریئن ایئرلائنز کا متحدہ عرب امارات کے لیے براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان

- Advertisement -

دمشق۔21اپریل (اے پی پی):شامی فضائی کمپنی سیریئین ایئر لائنز نے شام اور متحدہ عرب امارات کے درمیان براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔العربیہ اردو کے مطابق سیریئین ایئر لائنز نے فیس بُک پیج پر بیان میں کہا کہ ابتدائی مرحلے میں دبئی اور شارجہ کے لیے غیر معمولی پروازیں شامل ہوں گی۔

کمپنی نے کہا کہ دمشق اور دبئی کے درمیان ہفتہ، پیر، بدھ اور جمعرات کو 4 پروازیں چلیں گی اور جلد ہی پروازوں میں روزانہ کی بنیاد پر توسیع کا منصوبہ ہے۔ شارجہ کے لیے پروازیں اتوار، منگل اور جمعہ کو چلیں گی اور انہیں بھی بڑھا کر یومیہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ دمشق۔

- Advertisement -

ابوظہبی روٹس کے لئے منگل اور جمعہ کو پروازیں چلیں گی۔ سیرین ایئرلائنز نے کہا کہ وہ جلد اپنے نیٹ ورک میں توسیع کے لیے کام کر رہی ہے جس کے لیے متعلقہ حکام سے ضروری منظوری کا انتظار ہے۔ کمپنی نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مزید معلومات کے لیے شام کے اندر یا باہر ایئر لائن کے دفاتر سے رابطہ کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584856

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں