- Advertisement -
دمشق۔11 اپریل (اے پی پی)شامی وزیراعظم وائل نادر الحلقی نے کہا ہے کہ شام کی زمینی فوج روسی فضائیہ کے ساتھ مل کر حلب کو ’آزاد‘ کرانے کی کارروائی شروع کرنے والی ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق دمشق کا دورہ کرنے والے روسی ارکان پارلیمنٹ سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ شامی فوجی حلب میں ان تمام غیرقانونی گروپوں کے خلاف کارروائی کرے گی جو فائربندی معاہدے کا حصہ نہیں ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=470
- Advertisement -