شامی فورسز نے زیر محاصرہ علاقے میں 85 شہریوں کو ہلاک کر دیا، اقوام متحدہ

دمشق ۔ 11 جنوری (اے پی پی) شامی دارالحکومت دمشق کے قریب باغیوں کے زیر قبضہ علاقے مشرقی غوطہ میں فورسز کے فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 85 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق کمشنر زید رعد الحسین کے مطابق یہ ہلاکتیں 31 دسمبر کے بعد سے اب تک ہوئی ہیں۔ ان کے مطابق مشرقی غوطہ کے علاقے میں …

دمشق ۔ 11 جنوری (اے پی پی) شامی دارالحکومت دمشق کے قریب باغیوں کے زیر قبضہ علاقے مشرقی غوطہ میں فورسز کے فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 85 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق کمشنر زید رعد الحسین کے مطابق یہ ہلاکتیں 31 دسمبر کے بعد سے اب تک ہوئی ہیں۔ ان کے مطابق مشرقی غوطہ کے علاقے میں حکومتی فورسز کی طرف سے دن رات حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے وہاں کی آبادی تہ خانوں میں پناہ لینے پر مجبور ہے جبکہ اس علاقے میں انسانی المیے کی سی کیفیت ہے۔

مزید خبریں