شامی نژاد امریکی ریپر عمر افندم دبئی میں پرفارم کریں گے

107
American claim
American claim

دبئی ۔24جنوری (اے پی پی):شامی نژاد امریکی ریپر عمر افندم دبئی میں پرفارم کریں گے۔عرب نیوز کے مطابق شامی نژاد امریکی ریپر عمر افندم 25 جنوری کو دبئی کے قوز آرٹس فیسٹیول کے سٹیج پر جلوہ گر ہوں گے، وہ 2009 میں ڈیبیو پرفارمنس کے بعد دوسری بار امارات آ رہے ہیں۔

عمر افندم نہ صرف ریپر ہیں بلکہ ایک قصہ گو شاعر بھی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے خود کو ایک تھیٹر میں خوبصورت انداز میں اپنی شاعری پیش کی ہے۔افندم کا موسیقی میں خاص انداز کلاسک ہپ ہاپ کو روایتی عرب ثقافت کے عناصر کے ساتھ جوڑتا ہے، انہوں نے بوب مارلے، سعدے، صباح فخری اور فیروز جیسے فنکار سے تحریک حاصل کی ہے۔

عمر افندم نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وہ عرب دنیا میں پرفارم کرنے کے لیے بہت پرجوش اور خوش ہیں کہ وہ آزاد ریاست شام سے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ جب میں سٹیج پر ہوتا ہوں تو صرف گانے نہیں گاتا یا شاعری نہیں سناتا بلکہ سامعین کو سنائی جانے والی کہانی کے ساتھ جوڑتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فیسٹیولز میں سے انہیں تھیٹر بہت پسند ہے ۔