شام اور مصر کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، علاقے میں امن و استحکام پر تبادلہ خیال

120
شام اور مصر کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، علاقے میں امن و استحکام پر تبادلہ خیال

دمشق۔1جنوری (اے پی پی):شام کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسد حسن الشیبانی نے مصر کےہم منصب وزیر خارجہ کے ساتھ علاقے میں پائیدار امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق شام کے وزیر خارجہ الشیبانی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر بتایا کہ وہ مصری ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرکےانتہائی خوش ہیں۔

اس دوران ان کے ساتھ خطے میں امن اور خوشحالی کے موضوعات پر بات چیت کی گئی تاکہ شام اور مصر مشترکہ تاریخ اور مشترکہ مستقبل رکھنے والے دونوں ملک مل کر کام کر سکیں۔

اس موقع پر مصری وزیر خارجہ نے اس امر پر زور دیا کہ ایک ایسے سیاسی عمل کی ضرورت ہے جو سب کو شامل کرتے ہوئے آگے بڑھایا جائے اور جس میں سب جماعتیں، مذاہب ، اور نسلی گروہ شامل ہوں۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہم رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا ۔