شام غوطہ میں فضائیہ کی بمباری سے20 بچوں سمیت 77 افراد ہلاک

157

دمشق ۔ 20 فروری (اے پی پی) شام میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے غوطہ میں فضائیہ کی بمباری سے 20 بچوں سمیت 77 افراد ہلاک ہو گئے۔شام کے حوالے سے انسانی حقوق کے برطانوی مبصر کے مطابق گزشتہ روز کیے جانے والے فضائی اور راکٹ حملوں میں 20 بچوں سمیت کم از کم 77 عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ان حملوں سے شامی فوج زمینی کارروائی کی راہ ہموار کر رہی ہے۔اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ غوطہ میں صورتحال قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے چنانچہ بمباری کو روکا جائے۔