شام میں امریکی فوج کی موجودگی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، روسی وزیر خارجہ

80
روسی وزیر خارجہ 2روزہ بین الاقوامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین پہنچ گئے

ماسکو ۔ 20 فروری (اے پی پی) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ امریکی فوج کو شام کی سرزمین فوری طور پرترک کردینی چاہیے۔ ایرانی خبر رساں ادارے نے رشیا ٹو ڈے کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاکہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ماسکو میں مشرق وسطی سے متعلق کانفرنس میں شام کی سرزمین میں امریکی فوج کی موجودگی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج کو شام کی سرزمین فوری طور پر ترک کردینی چاہیے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا شام میں دہشت گردی کو اب بھی ہوا دے رہا ہے اور دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ سرگئی لاوروف نے کہا کہ شام کے تمام علاقوں پر شامی فورس کا قبضہ ہونا چاہیے اور امریکا کو فوری طور پر اپنی فوج شام سے نکال لینی چاہیے۔