اقوام متحدہ ۔ 28 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے انسانی امور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور ہنگامی حالات کے رابطہ افسرسٹیفن او برائن نے کہا ہے کہ حالیہ چند ماہ سے شام میں انسانی امداد پہنچانے کی راہ میں رکاوٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق انھوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام میں انسانی امداد کی فراہمی کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شام میں پامالیوں کے باوجودجنگ بندی جاری ہے۔