انقرہ۔ 23 جنوری (اے پی پی) ترک فضائیہ کی کارروائی کے نتیجے میں شمالی شام میں داعش کے 65 جنگجووں مارے گئے ہیں۔ ترک فوج نے پیر کے دن بتایا کہ یہ کارروائی شامی باغیوں کے تعاون سے کی گئی، جس دوران داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پانچ ماہ قبل انقرہ حکومت نے ملکی سرحد سے متصل شامی علاقوں میں عسکری کارروائی شروع کی تھی، جس کا مقصد داعش اور دیگر جہادی تنظیموں کے کارکنوں کو ترکی میں داخل ہونے سے روکنا تھا۔