شام میں روسی کارروائیاں فوجیوں کی تربیت اور جانچ کے لیے منفرد موقع ہے ، روسی صدر

ماسکو۔ 08 جون (اے پی پی)روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ شام میں فوجی کارروائیاں ان کی فورسز کی تربیت اور حربی تیاریوں کی جانچ کا منفرد موقع فراہم کرتی ہیں۔انھوں نے سرکاری ٹیلی ویژن سے براہ راست نشر ہونے والے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کو نشانہ بنانا ، اس سے کہیں بہتر ہے کہ انھیں روس کے اندر …

ماسکو۔ 08 جون (اے پی پی)روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ شام میں فوجی کارروائیاں ان کی فورسز کی تربیت اور حربی تیاریوں کی جانچ کا منفرد موقع فراہم کرتی ہیں۔انھوں نے سرکاری ٹیلی ویژن سے براہ راست نشر ہونے والے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کو نشانہ بنانا ، اس سے کہیں بہتر ہے کہ انھیں روس کے اندر نشانہ بنایا جائے۔انھوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ روس شام سے تمام فوجیوں کے انخلاءکی کوئی منصوبہ بندی نہیں کررہا ہے،جب تک روس کا مفاد وابستہ ہے، وہ شام میں موجود رہیں گے۔