لندن ۔ 24 نومبر (اے پی پی) شام میں روس کی دہشت گردی مخالف کارروائیوں کے حامیوں کی ایک تعداد نے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں مظاہرہ کیا ہے۔روسی خبررساں ادارے کے مطابق لندن کے عوام کی ایک تعداد نے بدھ کو اس شہر میں روسی سفارتخانے کے سامنے اجتماع کیا اور شام میں ماسکو کی کارروائیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا ۔ شام میں دہشت گردوں کے خلاف جاری روسی کارروائیوں کے حامیوں نے ان کارروائیوں کے جاری رہنے کا مطالبہ کرتے ہوئے شام میں امن و امان کے قیام کے لئے اسے ضروری قرار دیا۔