18.8 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںشام میں سابق صدر اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپیں، 48 افراد...

شام میں سابق صدر اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپیں، 48 افراد ہلاک

- Advertisement -

دمشق۔9مارچ (اے پی پی):انسانی حقوق کے ایک نگران ادارے کے مطابق شام میں معزول صدر بشارالاسد کے حامیوں اور حکومتی سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 48 افراد مارے گئے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق برطانیہ میں قائم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ ساحلی قصبے جبلہ اور ملحقہ دیہات میں ہونے والی جھڑپیں دسمبر میں ’بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے نئے عہدیداروں کے خلاف سب سے زیادہ پُرتشدد حملے ہیں۔

- Advertisement -

آبزرویٹری نے مزید کہا کہ اسد کے حامی جنگجوؤں نے 16 سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کیا جبکہ معزول صدر بشارالاسد کے 28 وفادار جنگجو اور 4 شہری بھی مارے گئے۔سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے زیادہ تر سکیورٹی اہلکار شمال مغرب میں باغیوں کے سابق گڑھ ادلب سے تھے۔

شامی خبر رساں ایجنسی سانا نےکہا ہے کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے ایئر فورس انٹیلی جنس کے ایک سابق سربراہ کو گرفتار کر لیا، جو اسد خاندان کی سب سے قابل اعتماد سکیورٹی ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570480

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں