تہران ۔18دسمبر (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ شام میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کے لیے ضروری شرائط پوری ہونے کا انتظار ہے۔
العریبیہ نے ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے حوالے سے بتایا کہ شام میں ایرانی سفارتخانہ ضروری شرائط پوری ہونے کے بعد دوبارہ کھل جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دمشق میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کے لیے تیاریوں کی ضرورت ہے جن میں اہم ترین اس کے عملے کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔