شام میں محفوظ علاقوں کا قیام اچھی پیشرفت ہے، اقوام متحدہ

92

اقوام متحدہ ۔ 05 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوٹریش نے شام میں کشیدگی میں کمی کے لئے محفوظ علاقوں کے قیام کو خوش آئند قرار دیا ۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز ترکی، روس اور ایران نے اس حوالے سے ایک معاہدے کو حتمی شکل دی تھی، جس کے تحت کچھ مخصوص علاقوں میں جنگی کارروائیوں کو ترک کرنے کا عہد کیا گیا ہے۔ عالمی ادارے کے ایک ترجمان نے اس پیشرفت کو شام میں قیام امن کی طرف سے ایک قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے شامی باشندوں کی زندگیوں میں بہتری کی امید پیدا ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ 6 سالہ شامی تنازعے میں 3 لاکھ 20 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔