شام میں 400 امریکی فوجی رہیں گے ، ٹرمپ

76

واشنگٹن ۔ 21 مارچ (اے پی پی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شام میں 400 امریکی فوجیوں کے موجود رہنے کی تصدیق کی ہے۔ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شام میں ہم 200 فوجی چھوڑ رہے ہیں. اس کے علاوہ شام میں ایک مخصوص وقت کے لئے اسرائیلی سرحد سے قریب ایک اور مقام پر امریکہ کے 200 فوجی موجود رہیں گے۔.میڈیا رپورٹوں کے مطابق 200 امریکی فوجی شام کے شمال مشرقی حصے میں تعینات ہوں گے اور 200 فوجی الطنف میں امریکی فوجی ٹھکانے پر رہیں گے۔ٹرمپ نے گزشتہ سال دسمبر میں شام میں داعش کے خلاف جاری جنگ میں فتح کا دعوی کرتے ہوئے امریکی فوجیوں کی واپسی کا اعلان کیا تھا۔ ٹرمپ کے اس فیصلے پر اسرائیل سمیت کئی ممالک نے تشویش ظاہر کی تھی۔اس سے پہلے وائٹ ہاو¿س کی پریس سکریٹری سارہ سینڈرز نے فروری میں ایک بیان جاری کرکے شام میں ایک مخصوص وقت کے لئے تقریباً 200 امریکی امن فوجیوں کے ایک گروپ کے موجود رہنے کی تصدیق کی تھی“۔قابل غور ہے کہ شام میں داعش کے خلاف جاری جنگ میں سال 2015 سے ہی دو ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں۔