شام پر پابندیوں میں نرمی کے لیے کام کر رہے، ہمارے پاس جادوئی چھڑی نہیں، یورپی یونین

117
یورپی یونین کے تعاون سے غذائیت کے حل کیلئے شراکت داری کو مضبوط بنانا کے موضوع پر نیٹ ورکنگ تقریب کا انعقاد

برسلز۔1فروری (اے پی پی):یورپی یونین شام پر پابندیوں میں نرمی کے لیے کام کر رہے، ہمارے پاس جادوئی چھڑی نہیں۔العربیہ اردو کے مطابق یونین کی خارجہ پالیسی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ شام پر عائد پابندیوں میں نرمی کے لیے کام جاری ہے۔

برسلز میں یونین کے صدر دفتر سے تعلق رکھنے والے انور العنونی نےانٹرویو میں کہا کہ شام میں کن شعبوں سے پابندیاں ہٹائی جائیں گی اس کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بلاک میں وزرا کی سطح پر ایک سیاسی معاہدہ ہے جس پر غور کیا جائے گا کہ شام کی نئی انتظامیہ کے اقدامات کے مطابق کن سیکٹرز پر پابندیاں ہٹائی جائیں گی۔

انور العنونی نے کہا کہ یورپی یونین کے پاس شام کی صورتحال کا فیصلہ کرنے کے لیے کوئی جادوئی چھڑی نہیں ہے کہ اس سے ظاہر ہوجائے کہ ملک میں معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں تو پابندیاں ہٹائی جا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین شام میں نئی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے نئی حکومت میں شام کے تمام اجزاء کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ قبل ازیں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار کایا کالس نے اعلان کیا تھا کہ وزرا نے بشار الاسد کی معزولی کے بعد شام پر عائد پابندیوں میں نرمی کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پابندیوں میں نرمی کا انحصار شام میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے پر ہے اور شام پر سے پابندیاں بتدریج ہٹا دی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ شام میں ہتھیاروں پر پابندیوں میں ابھی نرمی نہیں کی جائے گی۔