27.5 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںشام کی تعمیرنو پر ڈیڑھ سو ارب ڈالر سے زائد کی لاگت...

شام کی تعمیرنو پر ڈیڑھ سو ارب ڈالر سے زائد کی لاگت آئیگی ، عالمی بینک

- Advertisement -

واشنگٹن ۔ 15 اپریل (اے پی پی) عالمی بینک کے صدر نے کہاہے کہ خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں قیام امن کے بعد تعمیر نو پر قریب ڈیڑھ سو اربڈالر سے زائد کی لاگت آئے گی اور اس عمل میں ڈونر ریاستوں کے لیے تیل کی کم تر قیمتیں کافی مسائل پیدا کر سکتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ بینک کے صدر جِم یونگ کِم نے عالمی بنک اورآئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس کے موقع پر بتایا کہ کہ اس وقت شامی تنازعے کے حل کے لیے جو کوششیں کی جا رہی ہیں، ان کی کامیاب تکمیل اور قیام امن کے بعد مشرق وسطیٰ کی اس ریاست کی تعمیر نو کے لیے جو مالی وسائل درکار ہوں گے، ان میں اس خطے کی ریاستیں بھی اپنا کردار ادا کریں گی۔تاہم جِم یونگ کِم نے یہ بھی کہا کہ مشرق وسطیٰ کی تیل کی دولت سے مالا مال ریاستوں کے لیے آمدنی کا بڑا ذریعہ اسی تیل کی عالمی منڈیوں میں فروخت ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1008

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں