دمشق۔13دسمبر (اے پی پی):شام کی عبوری حکومت نے کہا ہے کہ صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد ملک کا آئین اور پارلیمنٹ تین ماہ کے لیے معطل ر ہیں گے۔اردو نیو زکے مطابق یہ بات شام کی عبوری حکومت کے ترجمان عبیدہ ارناؤط نے ایک انٹرویو میں کہی۔انہوں نے کہا کہ ایک عدالتی و انسانی حقوق کی کمیٹی قائم کی جائے گی جو آئین کا جائزہ لے کر ترامیم پیش کرے گی،موجودہ آئین 2012 کا ہے اور اس میں اسلام کو ریاستی مذہب کے طور پر متعین نہیں کیا گیا ۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ عبوری دور تین ماہ تک جاری رہے گا، اداروں کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، عوام کے خلاف جرائم کرنے والوں کا قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔مذہبی اور شخصی آزادیوں کے بارے میں سوال پرانہوں نے کہا کہ ہم شام میں مذہبی اور ثقافتی تنوع کا احترام کرتے ہیں، ان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔