16 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 13, 2025
ہومکھیل کی خبریںشام کے خلاف اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائر کے آوے...

شام کے خلاف اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائر کے آوے میچ کی تیاری کے لیے قومی فٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ

- Advertisement -

راولپنڈی۔12مارچ (اے پی پی):شام کے خلاف اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائر کے آوے میچ کی تیاری کے لیے قومی فٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ (کل) جمعرات سے شروع ہو گا۔ پی ایف ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور شام کے درمیان میچ 25 مارچ کو الاحساء، سعودی عرب میں کھیلا جائے گا۔

تربیتی کیمپ کی قیادت ابتدائی طور پر سجاد محمود کریں گے جبکہ نعمان ابراہیم اور محمد علی خان ان کے معاون ہوں گے۔ ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹینٹائن پاکستان آمد پر چارج سنبھالیں گے۔ تربیتی کیمپ چند روز بعد سعودی عرب منتقل ہو جائے گا جہاں پر بیرون ملک مقیم کھلاڑی بھی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571751

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں