24.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںشام کے دارالحکومت دمشق میں صدارتی محل کے قریب اسرائیلی فضائی حملہ

شام کے دارالحکومت دمشق میں صدارتی محل کے قریب اسرائیلی فضائی حملہ

- Advertisement -

دمشق۔2مئی (اے پی پی):اسرائیل کی فوج نے کہا کہ اس نے شام کے دارالحکومت دمشق میں صدارتی محل کے قریب ایک ہدف پر حملہ کیا ہے ۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے دمشق میں شامی صدر احمد الشراع کے محل کے قریب علاقے پر حملہ کیا۔اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹزکی طرف سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ شامی حکومت کے لئے ایک واضح پیغام ہے، ہم شامی افواج کو دمشق کے جنوب میں تعینات کرنے یا دروز کمیونٹی کے لئے کوئی خطرہ بننے کی اجازت نہیں دیں گے۔دمشق کے جنوب میں دو روز سے جاری فرقہ وارانہ جھڑپوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کے بعددروز کمیونٹی کے دفاع کے وعدے کے بعد اسرائیل نے دوسری بار شام پر حملہ کیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591064

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں