اقوام متحدہ ۔ 09مئی(اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک خصوصی اجلاس (کل) جمعہ کومنعقد ہو رہا ہے جس میں شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ سفارت کاروں کے مطابق باغیوں کے کنٹرول والے اس علاقے میں ہسپتالوں اور سکولوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ اجلاس بیلجیئم، جرمنی اور کویت کی درخواست پر بلایا گیا ہے اور یہ جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے بند دروازے کے پیچھے ہو گا۔