راولپنڈی ۔ 9 فروری (اے پی پی) شان مسعود اور بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت اسلام آباد کی ٹیم قومی ریجنل ون ڈے کرکٹ کپ فائنل میں پہنچ گئی، اسلام آباد نے راولپنڈی کو سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 13 رنز سے شکست دی، اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 380 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، شان مسعود 182 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ بابراعظم 136 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، جواب میں راولپنڈی کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 367 رنز بنا سکی، افتخار احمد، سعود شکیل اور عمیر مسعود نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتح دلانے کیلئے بھرپور فائٹ کی تاہم کامیاب نہ ہو سکے، افتخار احمد کی سنچری، سعود اور عمیر کی نصف سنچریاں بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=88992