- Advertisement -
لندن۔23اپریل (اے پی پی):انگلش کائونٹی چیمپئن شپ میں پاکستانی بیٹر شان مسعود کی عمدہ کارکردی کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے مسلسل دوسری ڈبل سنچری داغ کر تاریخ رقم کر دی،
ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے شان مسعود نے لیسٹر شائر کے خلاف دوسری اننگز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 219 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، وہ ڈربی شائر کی جانب سے مسلسل دو ڈبل سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں،
- Advertisement -
اس طرح انہوں نے بطور پاکستانی بیٹر کائونٹی چیمپئن شپ لگاتار دو ڈبل سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔
واضح رہے کہ 32 سالہ شان مسعود نے اس سے قبل سسیکس کے خلاف میچ میں 239 رنز اننگز کھیلی تھی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=304567
- Advertisement -