شاہد آفریدی ، محمد حفیظ، وہاب ریاض اور حسن علی ابوظہبی ٹی 10 لیگ کا حصہ بن گئے

190
شاہد آفریدی ، محمد حفیظ، وہاب ریاض اور حسن علی ابوظہبی ٹی 10 لیگ کا حصہ بن گئے

کراچی۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):ابوظہبی ٹی 10کے ساتویں سیزن میں پاکستان کے متعدد سٹار کرکٹرز بھی ایکشن میں نظرآئیں گے جن میں شاہد آفریدی کے علاوہ محمد حفیظ، وہاب ریاض اور حسن علی بھی شامل ہیں۔ پیر کو یہاں جاری تفصیلات کے مطابق ابوظبی ٹی 10کے 2023ء کے ایڈیشن میں دنیا بھر سے ٹوٹل 782 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے، ان میں بین الاقوامی کرکٹ کے بڑے نام بھی شامل ہیں ۔

آئیکون سٹارز کی فہرست میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے علاوہ محمد حفیظ، وہاب ریاض بھی شامل ہیں۔پاکستانی فاسٹ بائولر حسن علی کو چنائی بریوز نے سائن کیا ہے۔ابوظہبی ٹی 10میں 8ٹیمیں ، بنگلہ ٹائیگرز ، چنائی بریوز ، دکن گلیڈی ایٹرز ، دہلی بلز ، مورس ویل سمپ آرمی ، نیو یارک سٹرائیکرز ، ناردرن واریئرز اور ٹیم ابوظبی شرکت کررہی ہیں جس نے سیزن میں برقرار رکھے گئے اور نئے شامل کردہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جبکہ باقی کھلاڑی ڈرافٹ کے ذریعے چنے جائیں گے۔