شاہد آفریدی نے ذاتی مصروفیت کے باعث لنکا پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپسی کا اعلان کردیا

117
بھارت کی وکٹیں بیٹنگ کیلئے ساز گار ، اگر پاکستان ایشین کنڈیشن میں ورلڈ کپ نہیں جیتے گا تو کہاں جیتے گا، شاہد آفریدی

کولمبو۔2دسمبر (اے پی پی):قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ذاتی مصروفیت کے باعث لنکا پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپسی کا اعلان کردیا۔ بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مجھے اہم نوعیت کی ذاتی مصروفیت کی وجہ سے گھر واپس آنا پڑ رہا ہے۔ صورتحال قابو میں آنے کے بعد میں فوری طور پر ایل پی ایل میں اپنی ٹیم کو دوبارہ جوائن کرلوں گا۔ تاہم شاہد آفریدی نے ذاتی مصروفیت کے بارے میں تفصیل نہیں بتائی۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں۔