شاہد آفریدی کو ایک میچ کھیلاکر ٹیم کے پروفیشنل ازم کو نہ چھیڑنے کا فیصلہ متفقہ ہے ،نجم سیٹھی کی میڈیا سے گفتگو

98

لاہور۔4 اکتوبر(اے پی پی )پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آل راﺅنڈر شاہد آفریدی موجودہ دور میں پاکستان کا سب سے بڑا سٹار ہے اور اس کے لئے جو کچھ ہوسکا کریں گے ۔وہ باغ جناح لاہور میں دوسری قومی ویمن سکول کرکٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ویمن کرکٹ ونگ کی جی ایم شمسہ ہاشمی اور دیگر عہدیدران بھی موجود تھیں ۔نجم سیٹھی نے کہاکہ پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کا متفقہ فیصلہ ہے ٹیم کے نئے کپتان بنائے گئے ہیں لہذا شاہد آفریدی کو ایک میچ کھیلاکر ٹیم کے پروفیشنل ازم کو نہ چھیڑا جائے، تاہم شاہد آفریدی کو باعزت طور پر کرکٹ سے رخصت کرنے کے لئے متبادل تجویز پر غور کر رہے ہیں اور شاہد آفریدی سے ملاقات میں اس کو حتمی شکل دی جائے گی ۔