شاہد آفریدی کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

102
بھارت کی وکٹیں بیٹنگ کیلئے ساز گار ، اگر پاکستان ایشین کنڈیشن میں ورلڈ کپ نہیں جیتے گا تو کہاں جیتے گا، شاہد آفریدی

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

ایک نجی نیوز چینل کے مطابق شاہد آفریدی نے کہا کہ فتح کے باوجود ٹیم کو اس کے مڈل آرڈر پرفارمنس کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا فتح کے باوجود ہمیں مڈل آرڈر پرفارمنس پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے جہاں لگتا ہے کہ ہمیں طویل عرصے سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔

انہوں نے کچھ تجاویز بھی شیئر کیں اور کہا کہ میرے خیال میں شعیب ملک پر ایک بار پھر غور کرنا چاہئے حاص طور پر چونکہ اس سال ٹی 20 ورلڈ کپ ہے۔