اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):عوام پاکستان پارٹی کے کنوئیر شاہد خاقان عباسی نے پارٹی رہنماء ڈاکٹر مہر لیاقت علی کے ہمراہ لیہ کے بزرگ سیاستدان ملک نیاز احمد جھکڑ کی پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں عیادت کی ۔
پیر کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ڈاکٹر مہر لیاقت علی نے پمز ہسپتال میں داخل لیہ کے سابق رکن قومی اسمبلی ملک نیاز احمد جھکڑ کی تیمارداری کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اس موقع پرملک نیاز احمد جھکڑ کے صاحبزادے رکن قومی اسمبلی ملک اویس جھکڑ بھی موجود تھے۔