اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):پاکستان کر کٹ بورڈ کے عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد خان آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں شاندار فتح پر پوری قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں شاہد آفریدی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شاندار کوشش اور کارکردگی پر بابر اعظم اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج ہم نے کھیل کے ہر شعبے میں نیوزی لینڈ کو آؤٹ کلاس کردیا، بابر، نسیم، اسامہ ، حارث اور رضوان کیلئے بڑا دن، فخر نے بھی اچھا آغاز فراہم کیا، امید ہے ہم دوسرے میچ میں بھی اسے برقرار رکھیں گے۔واضح رہے تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 11 جنوری کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔