شاہراوں،پبلک ورکس اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے محنت اور لگن سے کام کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں ،وزیر اعظم محمد شہبازشریف

240

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ سیلابی ریلے کے بعدشاہراوں،پبلک ورکس اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے محنت اور لگن سے کام کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں،مجھ سمیت پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان دورے کےدوران میری گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری اور این ایچ اے کے ان حکام اور محنت کشوں سے ملاقات ہوئی جو سیلابی رریلا گزرنے کے بعد شاہراوں،پبلک ورکس اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے محنت اور لگن سے لئے کام کررہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ آپ سب قوم کے ہیرو ہیں اور مجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔