اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی زیر صدارت این ایچ اے کے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس میں موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کے لئے مزید سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ موٹرویز پر حادثات کا باعث بننے والے عوام کی روک تھام یقینی بنائی جائے، ہر 30کلومیٹر بعد ایمرجنسی سروسز کے سینٹرز ہونے چاہئیں۔اسی طرح موٹرویز اور شاہراہوں پر ہیلی کاپٹر اور ائیر ایمبولنس سروسز کیلئے بھی اقدامات عمل میں لائے جائیں۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ موٹرویز اور شاہراہوں پر انسانی جان بچانے کے لئے کوئی بھی قیمت ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے ریسکیو سروسز1122کے سٹیشن سے موٹرویز کو منسلک کرنے اور کم سے کم وقت میں فوری طبی امدادکی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر مواصلات کو ایم 2پر حالیہ بس حادثے کی رپورٹ بھی پیش کی گئی جس میں بس ڈرائیورنے اپنی کوتاہی اور غلطی تسلیم کر لی، اس رپورٹ کی روشنی میں کمرشل بسوں کی انسپکشن کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اعلیٰ سطحی اجلاس میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو این ایچ اے کے مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جس پر انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے سالانہ مینٹینس پلان میں شفافیت لانے اور مربوط طریقہ کار طے کرنے کی ہدایت کی جس کے لئے سیکرٹری مواصلات کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ اجلاس میں موٹروے پر حفاظتی باڑ اور مختلف مقامات پر گڑھوں کی شکایات کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
شاہراہوں پر انسانی جان بچانے کیلئے کوئی بھی قیمت ادا کر سکتے ہیں، 30کلو میٹر بعدایمرجنسی سروسز سینٹر، ہیلی کاپٹر و ائیر ایمبولنس کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں،وفاقی وزیرعبدالعلیم خانوفاقی وزیر مواصلات نے آئی جی موٹرویز کو ہدایت کی کہ وہ پٹرولنگ میں اضافہ کرتے ہوئے باڑ کو نقصان پہنچانے یا چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنائیں گے۔ اجلاس کو وفاقی سیکرٹری مواصلات، چیئرمین این ایچ اے، آئی جی موٹرویز اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو سروسز1122نے بریفنگ دی جبکہ اہم محکمانہ امور پر ضروری فیصلے بھی عمل میں لائے گئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568254