گلگت۔20ستمبر (اے پی پی):شاہراہِ نگر سمیت پی ایس ڈی پی کے دیگر منصوبے انتہائی اہمیت و افادیت کے حامل ہیں جن کی تعمیر سے انٹر ریجنل روابط میں بہتری آئیگی۔ ان منصوبوں سے گلگت، دیامر اور بلتستان کے ڈویژنز میں باہمی زمینی رابطوں میں بہتری آئیگی، گلگت بلتستان سے ملک کے دیگر علاقوں تک سفری فاصلے سمٹ جائیں گے۔
اس ضمن میں ایک اہم اجلاس سیکریٹری تعمیرات گلگت بلتستان سبطین احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پی ایس ڈی پی منصوبوں کی ٹیکنیکل Evaluation کے حوالے پروجیکٹ ڈائریکٹرز نے نے تفصیلی بریفنگ دی ۔اجلاس میں سیکریٹری ورکس گلگت بلتستان ، ایڈیشنل سیکریٹری ورکس گلگت بلتستان ، چیف انجینئر دیامر استور ڈویژن ، پروجیکٹ ڈائریکٹرز اور سیکشن آفیسر ڈویلپمنٹ نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر سیکریٹری ورکس گلگت بلتستان نے کہا کہ ان اہم منصوبوں کی بروقت اور معیاری تعمیر لازمی ہے جن کی تکمیل سے انٹر ریجنل روابط میں بہتری آئیگی۔
انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت کی خصوصی دلچسپی کے سبب روڈ انفراسٹرکچر کے ویژن کے تحت جی بی میں گلگت شندور روڈ، استور ویلی روڈ، بوبن شغرتھنگ روڈ، داریل تانگیر ایکسپریس وے اور شاہراہ نگر شامل ہیں۔ان منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔