13.2 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںشاہزور ڈالہ اور کماد سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،بچی سمیت تین...

شاہزور ڈالہ اور کماد سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،بچی سمیت تین افراد زخمی

- Advertisement -

چنیوٹ۔ 25 فروری (اے پی پی):شاہزور ڈالہ اور کماد سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،بچی سمیت تین افراد زخمی ریسکیو1122کے مطابق لاہور روڈ چونگی نمبر3کے قریب شاہزور ڈالہ اور کماد سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں شاہزور ڈالہ پر سوار ڈرائیور سمیت تین افراد شاہزور ڈالہ کے کیبن میں پھنس گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور متاترین کو زخمی حالت میں کیبن سے نکال کر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ منتقل کردیا گیا جہاں پر زخمیوں کا علاج جاری ہے زخمی ہونیوالوں میں 40سالہ عمر حیات ولد عبدالستار،55سالہ ریاض حسین ولد خان محمد،13سالہ فاطمہ دختر ریاض حسین شامل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566083

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں