شاہین ائیرانٹرنیشنل کے زیراہتمام ہوابازی کانفرنس اختتام پذیرہوگئی

105

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) شاہین ائیرانٹرنیشنل کے زیراہتمام اپنی نوعیت کی پہلی ہوابازی کانفرنس بدھ کو اختتام پذیرہوگئی۔ اس موقع پر سینیٹرطلحہ محمودمہمان خصوصی تھے۔سابق ڈائریکٹرجنرل محکمہ شہری ہوابازی فاروق رحمت اللہ، سابق وائس چیف آف دی ائیرسٹاف ائیرمارشل شاہدلطیف،لیفٹیننٹ جنرل(ر) منیرحفیظ،میجرجنرل (ر) جاویداسلم طاہر اوردیگرملکی ائیرلائنزکے نمائندوں نے کانفرنس میں شرکت کی۔شاہین ائیرانٹرنیشنل کے چیئرمین کاشف صہبائی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کئی وجوہات کی بناءپرپاکستان میں ہوابازی کاشعبہ کمزورہواہے جس کی وجہ سے گزشتہ 10سالوں میں متعددبین الاقوامی ائیرلائنز نے پاکستان میں اپنے آپریشنز بندکردئیے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ملکی ائیرلائنزکوملک سے باہراپنے آپریشنزکووسعت دینے کے مواقع بھی دستیاب نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ آج ہم یہاں اس صنعت کونئی بلندیوں تک پہنچانے کیلئے دستیاب مواقع کاجائزہ لینے کیلئے جمع ہیں، اب ہمارے پاس موقع ہے کہ ہم سیاحت کی طرف اپنی توجہ مبذول کرے جس سے نہ صرف کاروبارکوفروغ ملیگا بلکہ پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگرکرنے میں بھی مددملیگی۔ انہوں نے محکمہ شہری ہوابازی سے درخواست کی کہ وہ شاہین ائیرکومزیدروٹس پرپروازیں چلانے کی دیں ۔