دبئی۔ 9 مارچ (اے پی پی)لاہور قلندرز کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں تیسری بہترین باﺅلنگ کا اعزاز حاصل کر لیا، انہوں نے جمعہ کو پی ایس ایل تھری میں ملتان سلطان کے خلاف میچ میں غیرمعمولی باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3.4 اوورز میں محض 4 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا، کراچی کنگز کے روی بوپارا کو پی ایس ایل کی تاریخ میں بہترین باﺅلنگ کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے 2016ءمیں لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں 4 اوورز میں 16 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں، عمر گل 24 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ 17 سالہ شاہین شاہ آفریدی نے 4 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔