شاہین فورس اورپولیس کی بھاری نفری کاسرچ آپریشن

103
شاہین فورس اورپولیس کی بھاری نفری کاسرچ آپریشن

کراچی۔ 03 مارچ (اے پی پی):شاہین فورس اورپولیس کی بھاری نفری نے گزشتہ رات تھانہ عزیز بھٹی، پی آئی بی کالونی اورسہراب گوٹھ کی حدود میں سرچ آپریشن کے دوران علاقوں کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھروں،دکانوں،ہوٹلز اور دیگر بند مشکوک مقامات کی تلاشی لی ۔

ترجمان ضلع ایسٹ پولیس کے اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سرچ آپریشن میں لیڈیز پولیس اہلکار، افسران سمیت 500سے زائد جوانوں نے حصہ لیا۔

آپریشن جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی و گرفتاریوں کے لیے ڈالمیاں ، پرانی سبزی منڈی اور الآصف اسکوائر میں کیا گیا۔دوران آپریشن مشتبہ اشخاص کا کریمنل ریکارڈ بائیومیٹرک ویریفیکیشن کے ذریعے چیک کیا گیا۔