شاہی فرمان سے 12 افراد کو سعودی شہریت مل گئی

78
شاہی فرمان سے 12 افراد کو سعودی شہریت مل گئی

مدنیہ منورہ ۔20جنوری (اے پی پی):سعودی عرب میں شاہی فرمان سے 12 افراد کو سعودی شہریت مل گئی، سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی محکمہ احوال مدنیہ نے کہا ہے کہ شاہی فرمان کے تحت مزید 12 افراد کو سعودی شہریت دی گئی ہے جن میں تین بہن بھائیوں سمیت دو بیواؤں اور سات بچوں پر مشتمل خاندان شامل ہے۔

شاہی فرمان کے تحت سلمان، شیما، فراس کو شہریت دی گئی ہے یہ علی احمد محیمید القرعانی العقیدی کی اولاد ہیں جبکہ عضیب بن جدیع بن محمد الناصر الولدہ کی فیملی کو بھی سعودی شہریت دی گئی۔

عضیب الولدہ کی فیملی دو بیواؤں، صخییلی حلوان، عواد الناصر الولدہ اور ضحیہ جعبر عساف الولدہ کے علاوہ نورہ، منیرہ، منال، روابی، سعد، رغد اور منار اولاد پر مشتمل ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شاہی حکم پر8بھائیوں اور 5 افراد کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔