شاہ تاج شوگر ملز کے منافع میں 92.1 فیصد کمی

471

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):شاہ تاج شوگر ملز کے منافع میں 92.1 فیصد کمی ہوئی ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق 30ستمبر 2024 کو ختم ہونے والے سال کے دوران شاہ تاج شوگر ملز کا منافع کم ہو کر32.1 ملین روپے رہ گیا جبکہ 30 ستمبر 2023 کو ختم ہونے والے سال کے لئے کمپنی کا منافع 405.5 ملین روپے رہا تھا۔

اس طرح 30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والے سال کے دوران شاہ تاج شوگر ملز کے منافع میں 373.4 ملین روپے یعنی 92.1 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔