شاہ زیب رندنے ورلڈچیمپئن ٹائٹل جیت کرنہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کانام عالمی سطح پرروشن کیا،چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہوداحمد خان

130

کوئٹہ۔ 24 ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہوداحمد خان نے کہا ہے کہ بلو چستان کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے اگر ان کو موقع ملا تو یہ پاکستان کی عالمی دنیا میں نمائندگی کرسکتے ہیں

شاہ زیب رند نے ورلڈ چیمپئن ٹائٹل جیت کر نہ صر ف بلو چستان بلکہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ۔ان خیالا ت کا اظہارا نہوں نے منگل کوبیوٹمز یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔انہوں نے ورلڈ ٹائٹل جیتنے پر شاہ زیب رند کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کھیل ایسا شعبہ ہے جس میں محنت کی جائے تو کامیابی مقدر بنے گی پہلے بھی میں نے بلو چستان کا دورہ کیا اور نوجوانوں سے ملا تو میں ان نوجوانوں سے متاثر ہوا ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نامساعد حالات میں تعلیم حاصل کرنا نوجوانوں کا کمال ہے نیشنل والنٹئیر کار کا لوگو بنانے والی بچی کا تعلق کوئٹہ کے سریاب روڈ سے ہے جو کہ ایک بڑی بات ہے۔

انہوں نے کہاکہ و زیر اعظم محمد شہباز شریف ملک سے باہر ہے جس طرح ارشد ندیم کو و زیر اعظم ہاوس بلا یا شاہ زیب رند بھی قوم کے ہیرو ہے انہیں وزیر اعظم ہاوس بلایا جائے گا اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کو فروغ دینے کے لئے بلوچستان میں مزید 3 دانش سکول کھول رہے ہیں

اس موقع پر تقریب سے وشو کراٹے کمبیٹ میں ولڈ ٹائٹل جیتنے والے شاہ زیب رند نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان کے لئے ولڈ ٹائٹل جتنا اعزاز کی بات ہے انہوں نے اپنے کیئریئرکا آغا ز چھوٹے کلب سے شروع کیا لوگ میرے خواب اور ٹارگٹ پر ہنستے تھے، محبت ہو اور ویژن واضع ہو توکامیابی آپکی مقدر بن جا تی ہے انہوں نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں امریکہ کے اتنے بڑے لیگ میں کھیلا،میرا خواب تھا کہ میں اپنے نوجوانوں کے لئے راستے کھول سکوں شازیب رند نے کہا کہ ماضی میں انہیں بہت مایوسی کا سامنا بھی کرنا پڑاسپورٹس چھوڑنے پر مجبور ہوا تھا

انہوں نے کہا کہ امریکا میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ بہت انتظامات ہوتے ہیں ہمارے پاس کچھ نہیں ہوتا ہے نوجوانوں کو کہتا ہوں کہ وہ جس فلیڈ میں ہے وہ مستقبل مزاجی سے کام جاری رکھیں انہوں نے و زیر اعلی بلو چستان اور صوبائی اراکین اسمبلی کی جانب سے استقبال پر ان سب کا شکریہ بھی ادا کیا