ریاض۔5اپریل (اے پی پی):امریکا میں سعودی سفارت خانے نے سعودی پروفیسرڈاکٹر مبارک القحطانی کو شعبہ تعلیم میں مثالی خدمات پر ’میلکم بالڈریج نیشنل کوالٹی ایوارڈ‘ برائے 2025 ( ایم بی این کیو اے ) دیئے جانے پر مبارک باد دی ہے۔اخبار 24 کے مطابق سعودی سفارت خانے نے کہا ہے کہ ڈاکٹر مبارک کو ملنے والا ایوارڈ مملکت کے لیے فخر کا باعث ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ مملکت کے تعلیمی اداروں سے منسلک اس شعبے کی حقیقی ترقی کے لیے سنجیدگی سے کوشاں ہیں۔
ڈاکٹر مبارک القحطانی شاہ سعود یونیورسٹی میں لسانیات و ترجمہ کے پروفیسر اور شعبہ ترقیاتی امور اور معیار کے ڈین ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی کے مختلف شعبے تدریس کمیٹی، ڈیپارٹمنٹ ہیڈ، شعبہ تحقیق اور ٹرینر کے طور پر بھی مثالی حدمات انجام دیں اوراہم عہدوں پر بھی فائز رہے۔پروفیسر القحطانی کی متعدد ریسرچ شائع ہوچکی ہیں جبکہ 4 کتابوں کا عربی میں ترجمہ بھی کیا جن میں ’ترجمے کا مستقبل اورٹیکنالوجی‘، ’ترجمہ ہرشے تبدیل کر دیتا ہے‘، ’لسانیات و ایپلیکشنز‘ شامل ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578615